اے این ایف کی کارروائی، غیر ملکی باشندے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اے این ایف کی کارروائی، غیر ملکی باشندے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نےمنشیات کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 3 کارائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 33 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق   اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس یف نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  دوران تلاشی سری لنکن باشندے کے ٹرالی بیگ سے 10 کلو 294 گرام ہیروئن برآمد کی ہے،ملزم پرواز نمبر QR-613 کے ذریعے سری لنکا  روانہ ہو رہا تھا۔

اے این ایف نے کراچی کے علاقے منگوپیر  میں گاڑی سے  5 کلو چرس اور 1 کلو ہیروئن برآمد کی ہے  دوران کارروائی کراچی کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خیبر کے علاقے جروبی زخا خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 17 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔