پنجاب بھر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

Aug 01, 2023 | 11:02 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : پنجاب بھر میں چائنیز کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  چینی شہریوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی پر تعینات فورس کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔آئی جی پنجاب نےغیر ملکی بالخصوص چینی شہریوں، حساس و اہم قومی تنصیبات کے تحفظ میں مصروف تمام فیلڈ فارمیشنز کو شاباش دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہےکہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ایلیٹ ، پٹرولنگ سمیت تمام فورسز کا مشکل حالات کے باوجود فرائض کی  بہترین ادائیگی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔غیر ملکی سرمایہ کاری، انڈسٹری اور تنصیبات پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ان پراجیکٹس اور غیر ملکی ماہرین کی سکیورٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کیلئے الرٹ رہنا لازم ہے۔ایس پی یو کے افسران و جوان  قومی جوش و جذبے کے ساتھ  فرائض ادا کرتے رہیں گے۔بارڈر چیک پوسٹوں، انتہائی حساس اور چیلنجنگ پوائنٹس پر ایلیٹ فورس نے خود کو بہترین کرائم فائٹنگ فورس ثابت کیا ہے۔  

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-01/news-1690869941-7191.mp4

آئی جی پنجاب کا کہنا ہےکہ پٹرولنگ فورس کے جوان جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی خدمت و حفاظت کر رہے ہیں ۔ پٹرولنگ فورس نے 589 اشتہاری مجرمان، 418 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا،  589 چوری شدہ گاڑیاں ریکور کیں، 418 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا۔پنجاب کی ایگزیکٹو پولیس لا اینڈ آرڈر کنٹرول، غیر ملکی شہریوں کی حفاظت انتہائی جانفشانی سے کر رہی ہے ۔کسی ایک ناخوشگوار واقعہ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ملکی تشخص خراب ہوتا ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری رک جاتی ہے۔سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے سماج دشمن عناصر کا منصوبے ناکام بنا رہےہیں۔تمام فیلڈ فارمیشنز نے مل کر ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔غیر ملکی شہریوں کی بہترین سکیورٹی کے ساتھ ساتھ حساس مقامات کی سکیورٹی پر ناقابل تسخیر دیوار بن کر ڈٹے رہنا ہے۔ 

مزیدخبریں