ایک نیوز:پاک سرزمین قدرتی خزانوں سے مالا مال ہے اور اس حوالے سے پاکستان منرلز سمٹ “ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ’’کا انعقاد اسلام آباد میں آج کیا جارہا ہے،سمٹ کا مقصد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ معدنی ذخائر کی جانب مبذول کرانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر گیسٹ آف آنر ہونگے،سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے قیام سے پاکستان میں ترقی کے ایک سنہری دور کا آغاز ہو چکا ہے،چیف آف آرمی سٹاف اور حکومت پاکستان نے (SIFC) کا قیام عمل میں لا کر پاکستان کو تیز تر ترقی کے نئے دور میں شامل کرنے کا عزم کرلیا ہے،قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان مستقبل کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔
زراعت ، لائیو سٹاک ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معدنیات کے میدان میں جدید طریقہ کار سے آراستہ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے پاکستان کی تیز تر ترقی کو یقینی بنایا جائے گا،اس حوالے سے گرین پاکستان اور آئی ٹی سیمینار کے کامیاب انعقاد کے بعد آج پاکستان منرلز سمٹ، ڈسٹ ٹو ڈیویلپمنٹ کا انعقاد اسلام آباد میں آج کیا جارہا ہے،سیمینار میں ماہر معدنیات، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد جس میں سعودی عرب اور دیگر ممالک سے سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں،
اس سیمینار کے انعقاد سے پاکستان میں 6 لاکھ مربع کلو میٹر تک پھیلے معدنیات بشمول کوئلہ ،کاپر ، سونا، زنک ،ماربل کی 90 اقسام، اور نمک کے ذخائر کو جدید اور تیز تر کان کنی کے ذرائع استعمال کر کے ملکی برآمدات میں بھر پور اضافہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔