قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس، اجلاس طلب

 قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس، اجلاس طلب

ایک نیوز: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نےرضوانہ تشدد کیس کا نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ققومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا ہے۔

اجلاس کمیٹی چئیرمین مہرین رزاق بھٹو کی جانب سے طلب کیا گیا ۔اجلاس میں رضوانہ تشدد کیس سے متعلق تمام تفصیلات طلب  کی گئی ہیں۔ اجلاس میں ٹرانسجینڈر بل کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی کو انصاف فراہمی کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں