بیرون ملک جانے والے مسافروں پر نئی پابندیوں کا اطلاق

Aug 01, 2023 | 10:19 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بیرون ملک جانے والے مسافروں پر نادرا نے نئی سفری پابندی کا اطلاق کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافر  ہو جائیں ہوشیار۔نادرا کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر نئی سفری  پابندی کا اطلاق کر دیا گیاہے۔ نادرا کی جانب سے کراچی سمیت  ملک بھر کے ائیرپورٹس اور ائیرلائینز کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ائیرلائنز انتظامیہ کو مسافروں سے پولیو کارڈ چیک کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نادرا کی جانب سے  ہدایت کی گئی ہےکہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر اپڈیٹ آئن لائن پولیو کارڈ ساتھ رکھیں۔نادرا کی جانب سے پرانے پولیو کارڈ کی معیاد ختم کرنے کے باعث اپڈیٹ آن لائن پولیو کارڈ کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں