لاہور: لیگی رہنما نذیر چوہان گرفتار

مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان گرفتار
کیپشن: PMLN Member Nazir Chohan Arrested.

ایک نیوز نیوز:  رات گئے مسلم لیگ ن  کے رہنما نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا گیا۔

لیگی رہنما نذیر چوہان کو خالد گجر پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال  رہے کہ لاہور کے انتخابی کیمپ پر حملے سےتحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کا بھتیجا زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: آٹھ سال بعد پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنایاجائے گا

یاد  رہے کہ 20 مئی کو الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا تھا۔ڈی سیٹ کیے جانے والے 20 ارکان کی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہوئے تھے اور نذیر چوہان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس حلقے میں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شبیر گجر نے کامیابی اپنے نام کی تھی۔پی ٹی آئی کے امیدوار 40 ہزار 511 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور نذیر چوہان 26 ہزار 473 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔