ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد پنجاب کی بیوروکریسی اور پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ ۔ لاہور میں متعدد ایس پیز سمیت 10پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے گئے۔
صائمہ عزیز کو ایس پی سکیورٹی لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ عثمان طارق ایس پی ڈولفن کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
اویس ملک کو ایس پی ہیڈ کوارٹر سے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عبداللہ لک کو ایس پی لاہور ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح منصور امان کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سید علی رضوی اے آئی جی آپریشنز پنجاب لاہور کی کمان سنبھالیں گے۔
احمد نواز ڈی پی او مظفر گڑھ تعینات، طارق ولائیت کو مظفر گڑھ سے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
اس کے علاوہ محمد افضل کو ایس پی آپریشنز فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔
سابق ڈی آئی جی آپریشن سہیل چودھری کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے آفیسر عثمان انور کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں۔