ایک نیوز نیوز: کشمیر پریمیئر کرکٹ لیگ نے برانڈ آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری شہزاد اختر اور صدر ملک عارف کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں یہ پہلا بڑا کرکٹ ایونٹ منعقد ہوا۔ جس سے آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔ کشمیر پریمیئر لیگ نے آزاد کشمیر کےنوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے بھرپور مواقع فراہم کیے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کو انتہائی مختصر عرصہ میں شائقین کی جانب سے ریکارڈ مقبولیت حاصل ہوئی۔ سی ای او چوہدری شہزاد اختر اور صدر ملک عارف کی خدمات سے کشمیر پریمیئر لیگ کو ایک بڑا برانڈ بنانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔