پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر وسیم سجاد کی تحقیق نےعالمی مقابلہ جیت لیا

Aug 01, 2022 | 16:57 PM

 ایک نیوز نیوز: پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر وسیم سجاد کی تحقیق نےگلوبل آئیڈیا مارکیٹ کا مقابلہ جیت لیا ہے ۔ کاربن کے خاتمے اور دیگر نامیاتی مرکبات سے توانائی کے حصول سے متعلق ان کی تحقیق نے 'گلوبل آئیڈیا مارکیٹ سیسٹین ابیلیٹی اینڈ انوویشن 2022 ء‘‘کا مقالہ پیش کیا تھا۔

 فیوچرارتھ اور بیل مونٹ فورم کرۂ ارض پر بڑھتے کاربن کے اخراج کو روکنے سے متعلق تحقیقات کے لیے ہربرس اس مقابلےکا انعقاد کرواتا ہے۔

 نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم سجاد مائیکرو بایولوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر چُکے ہیں اورنیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزکے بایو لوجیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے  ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر سجاد کے مطابق ان کی ایوارڈ یافتہ تحقیق کا فوکس مائیکرو ایل جی  سے متعلق ایسی  جدید ٹیکنالوجی ہے جو ناصرف کاربن کی مقدار گھٹانے میں مددگار ہے بلکہ یہ قابل تجدید صاف توانائی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

مزیدخبریں