یوم عاشورہ کے موقع پر پی آئی اے نے پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی 

PIA Flights Scheduled
کیپشن: PIA Flights Scheduled
سورس: PNN

نبیل ملک:پی آئی اے نے عاشورہ کے موقع پر اپنی پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی 

یوم عاشورہ کو موقع پر زائرین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے 7 خصوصی پروازیں عراق کے شہر نجف روانہ ہوں گی، خصوصی پروازوں کے سلسلے کا آغاز 2 اگست سے شروع ہوگا اور 7 اگست تک جاری رہے گا 

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اپنی روایات کے مطابق زائرین کو حتی الامکان سہولت فراہم کرے گا  ،ترجما ن کے مطابق پروازیں کراچی تا نجف العشرف روانہ ہوں گی اور ملک کے دیگر شہروں سے آسان کنکشن فراہم کئے جائیں گے ،ترجمان کہاکہنا تھاکہ پی آئی اے پر سال کی طرح عاشورہ کے ساتھ ساتھ اربعین کیلئے پروازیں ترتیب دے رہا ہے،ترجمان پی آئی اےکے مطابق پروازوں پر زائرین کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔