انسانی جانوں کے سوداگرگرفتار

fia arrest 2 criminal
کیپشن: fia arrest 2 criminal
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان، شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم وصول کرتے ہیں۔ ملزمان کی شناخت علی مرتضی اور حسن علی کے نام سے ہوئی۔ ملزم حسن علی کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان میں شامل تھا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر 7 مقدمات درج تھے۔ ملزمان ترکی میں غیر قانونی داخلوں کی سہولت کاری میں بھی ملوث ہیں۔