اسٹیج پر اسکرین گرنے سے  ڈانسر ہلاک، متعدد زخمی 

Aug 01, 2022 | 15:57 PM

 ایک نیوز نیوز: ہانگ کانگ میں معروف میوزک بوائے بینڈ ‘مرر’ کے کانسرٹ میں اسٹیج پر لگی  اسکرین گرنے ایک ڈانسر ہلاک متعدد زخمی ہوگئے

 رپورٹ کے مطابق ڈانسرز پر دیو ہیکل اسکرین  پینل گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ کانسرٹ میں موجود ہزاروں لوگ اس حادثے سے صدمے میں مبتلا ہیں۔

نگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے پر تحقیقات کرے گی جبکہ فن کاروں، اسٹاف اور شرکا کے تحفظ کے لیے حفاظتی طریقۂ کار کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

وزیرثقافت کیون یوئنگ کا کہنا ہے کہ جب تک اسٹیج کا ڈھانچہ محفوظ نہیں ہو جاتا اس وقت تک شوز کو معطل رکھا جائے گا۔ کانسرٹ انتظامیہ ‘میکر وِل’ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ واقعے کی وجہ سے ناظرین اور دیگر افراد کو پہنچنے والے دکھ کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

مزیدخبریں