ڈرامہ سیریل صلاح الدین ایوبی کے سیٹ کی وڈیو ، تصاویر وائرل

Aug 01, 2022 | 15:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور ترکی کے اشتراک سے بنائی جانے والی تاریخی ڈراما سیریل “ صلاح الدین ایوبی” کی کاسٹ میں شامل عائشہ عمر اور عشنا شاہ نے عظیم الشان سیٹ سے تصاویر شیئرکی ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل اسلامی تاریخ کے عظیم الشان فاتح سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ ترکی میں ڈرامہ کی شوٹنگ کے لیے دمشق جیسے سیٹ کو مکمل کر دیا گیا ہے۔ ڈرامہ کا سیٹ 200 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے۔ سیٹ میں مساجد، بازار محل اور مکانات تعمیرکیے جارہے ہیں۔ سیٹ اور لوکیشن کے حوالے سے تعیناتی کے لیے پاکستان سے شامل کاسٹ بھی ترکی میں موجود ہے ۔ پاکستان سے اس سیریزمیں اداکارہ عائشہ عمر، عشنا شاہ، فرحان علی آغا اور عدنان جیلانی کو شامل کیا گیا ہے۔ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر سیٹ کی  تصاویرشیئرکی جن میں “گرینڈ دمشق شہر” کے لیے کی جانے والی محنت کو سراہا ہے۔

واضع رہے کہ ڈرامہ سیریل کو اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید ،ڈاکٹر کاشف انصاری اور ڈاکٹر جنید علی شاہ پروڈیوس کر رہے ہیں۔ڈرامے کی پروڈکشن سے متعلق پاک ترک پرودڈکشن کمپنیز کے مابین معاہدہ اگست 2021 میں طے پایا تھا۔   صلاح الدین ایوبی کا کردار پاکستانی نہیں بلکہ ترک اداکار نبھائیں گے۔حال ہی میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس پراجیکٹ کے لیے لاہور اورکراچی میں آڈیشنز کیے گئے تھے جہاں 62 اداکاروں کا انتخاب کیا گی تھا۔ابتدائی طور پر پاکستان سے عائشہ عمر، عشنا شاہ، فرحان آغا اور عدنان جیلانی کو کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ فی الحال ان کے کرداروں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مزیدخبریں