مکاتب فکر کے علما وذاکرین کے پنجاب داخلے پر پابندی عائد

Aug 01, 2022 | 15:07 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: محرم الحرام میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 48 علماء اکرام اور ذاکرین کے پنجاب داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پابندی کا باضابطہ آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حماد اللہ ،عبد الخالق، سعید ثاقب،عثمان ثاقب اور دیگر علما اور ذاکرین محرم الحرام میں پنجاب میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اسی طرح  رب نواز حنفی ،غلام علی، اسلم محمود،بلال قادری، نزیر عباس ،عبد الجبار ، اللہ وسایا اور محمد موسی کے بھی پنجاب داخلے پر پابندی ہوگی۔

مزیدخبریں