مسلح افراد کا ویڈیو شوٹ کرنے والوں پر دھاوا، 8 نوجوان  لڑکیوں کا گینگ ریپ

Aug 01, 2022 | 14:01 PM

  ایک نیوز نیوز: جنوبی افریقا میں مسلح افراد کا میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کرنے آئے اداکاروں پردھاوا، 8 نوجوان خواتین سے گینگ ریپ، صدر  نے  نوٹس لے لیا ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔
 رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد جنوبی افریقا کے غیر معروف قصبے کروگرسڈورپ کے قریب پہنچ گئے جہاں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کی جارہی تھی اور فلم میں کام کرنیوالی اداکاراؤں کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس کے وزیرکےمطابق جن نوجوان خواتین پر حملہ کیا گیا ان کی عمریں 18 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان میں سے ایک کو دس مردوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ایک خاتون کو آٹھ مردوں مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔اب تک تقریباً 20 مشتبہ افراد میں سے تین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزمان نے شوٹنگ ٹیم کے مردوں پر بھی حملہ کیا ۔ ان کے کپڑے اور سامان چھین لیا گیا۔
جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا نے  واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جرم کے مرتکب افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں