ریلوے پولیس نے ایمانداری اور فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کردی

Railway Police Found Lady Purse
کیپشن: Railway Police Found Lady Purse
سورس: PR
Railway Police Found Lady Purse
کیپشن: Railway Police Found Lady Purse
سورس: PR
Railway Police Found Lady Purse
Railway Police Found Lady Purse

ایک نیوز نیوز:ریلوے پولیس نے ایمانداری اور فرض شناسی کی ایک اور مثال  قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے ہندو خاتون مسافر کا گمشدہ پرس بحفاظت اس کے حوالے کر دیا ہے۔

ریلویز پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل محمد اسلم کو ٹرین 13 اپ عوام ایکسپریس میں دورآن گشت ایک لاوارث لیڈیز پرس ملا جبکہ پرس میں 41 ہزار روپے نقد اور دوائیاں وغیرہ تھیں۔

ریلویز پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون مسافر اپنی فیملی کیساتھ کراچی سے لاہور سفر کر رہی تھی کہ ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک لاہور میں ضروری کارروائی کے بعد پرس اور نقدی خاتون مسافر خاتون کے حوالے کر دیا۔

ریلویز پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون مسافر نے ریلویز پولیس کی بروقت امداد اور ایمانداری پر شکریہ ادا کیا البتہ ریلویز پولیس مسافران کی جان اور مال کے تحفظ اور سلامتی کے لئے دن رات کوشاں ہے۔