ایک نیوز نیوز: بھارت میں انتہا پسندوں نے عامر خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔انتہا پسندوں نے عامر خان کی فلم کے خلاف سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا کا ہیش ٹیگ چلایا گیا۔
ہیش ٹیگ سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ٹرینڈ کرتا رہا۔ بالی وڈ اسٹار کے مخلتف بیانات کو جواز بناتے ہوئے انہیں انتہا پسند گروپ کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضع رہے مسٹر پرفیکٹشنیٹ کہلائے جانے والے اداکار عامر خان کی نئی بھارتی فلم 4 سال بعد 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ انتہا پسندوں کی جانب سے عامر خان کے 2015 کے ایک انٹرویو کو جواز بنایا جارہا ہے۔ جس میں عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن کا ذکر کرتے ہوئے کہا بھارت میں برداشت کم ہوتی چلی جا رہی ہے ۔ اس بڑھتی گھٹن سے بے چین ہو کر وہ بھارت چھوڑنا چاہتے ہیں۔