ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے بیان میں کہا کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے، 3 روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے، حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں، غریب کے گھر کا خانہ خراب ہوگیا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فیصد کم ہو گئی ہیں، جب 38 فیصد مہنگائی بڑھے گی، فارن ریزرو کم ہوں گے تو افراط زر ہی نہیں معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمت ہے تو وزراء پی ڈی ایم کے اجلاس کے بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں، ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور 100 فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔