جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا
کیپشن: Javed Iqbal approached the court against Public Accounts Committee

 ایک نیوز نیوز: سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 7 جولائی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میٹنگ منٹس غیر قانونی قرار دیے جائیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میٹنگ منٹس کے تناظر میں ڈائریکشن احکامات غیر قانونی قرار دیے جائیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو درخواست گزار کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قومی اسمبلی اور سیکریٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بچانے کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے عہدے سے ہٹانے کی سفارش بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختیار سے تجاوز کر رہے ہیں،عدالت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارش کو کالعدم قرار دے۔