وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پربیٹھنےپر(ن)لیگ کا عمران خان سے معافی کامطالبہ

Imran Khan At CM Office Seat Resolution By PMLN
کیپشن: Imran Khan At CM Office Seat Resolution
سورس: Punjab Assembly

ایک نیوز نیوز:لاہور،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد  میں کہا گیا کہ یہ ایوان عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان ہونے کی مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کس کی؟پرویزالہٰی کے پی ٹی آئی سے اختلافات

متن میں یہ بھی درج ہے کہ پارلیمنٹ سے نکالے گئے شخص کا وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنا وزیراعلیٰ پنجاب عہدے کی توہین ہے اور ایک مسترد شدہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی کی توہین کی ہے۔


https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2022-08-01/news-1659339576-8223.jpg