اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبہ معیشت کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان

Aug 01, 2022 | 12:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہناہے اورنج لائن ٹرین کی طرح کے سفید ہاتھی منصوبے آج معیشت کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہناہے کہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت سسکیاں لے رہی ہے۔ شہباز شریف کی قائدانہ اورانتظامی صلاحیتوں کا پول کُھل چکا ہے۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے نااہل اور نکما وزیر اعظم شہباز شریف ثابت ہوا ہے۔ اورنج لائن ٹرین کے منصوبے پر 40 ارب سالانہ قرضے اور سود کی ادائیگی ہے۔ اِن تمام سفید ہاتھی منصوبوں پر قرضوں اور سود کی ادائیگی ڈالرز میں ہوتی ہے۔ آج پاکستانی روپے پر دباؤ انہی منصوبوں پر قرضوں اور سود کی ادائیگی کی وجہ سے ہے۔ پاکستان کے موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کا حل فوری اور فئیر الیکشن ہے۔

مزیدخبریں