ٹیوٹا اور ہونڈا کے بعد سوزوکی کا بھی عوام کو سرپرائز

PAK SUZUKI MOTORS
کیپشن: PAK SUZUKI MOTORS
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ٹویوٹا اور ہنڈا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی نے بھی پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آلٹو وی ایکس 14 لاکھ 75 ہزار سے بڑھ کر 17 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت تقریباً پانچ لاکھ روپے اضافہ کے بعد 20 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ کر 25 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر 3 لاکھ 46 ہزار اضافہ کے بعد 20 لاکھ 79 ہزار ہو گئی ہے۔ آلٹو اے جی ایس 19 لاکھ 51 ہزار روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ 39 ہزار کی ہو گئی ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ویگن آر اے جی ایس 29 لاکھ 49 ہزار، کلٹس وی ایکس آر 28 لاکھ 89 ہزار، کلٹس وی ایکس ایل 31 لاکھ 59 ہزار، کلٹس اے جی ایس 33 لاکھ 79 ہزار ہو گئی ہے۔ اسی طرح سوئفٹ جی ایل ایم ٹی 33 لاکھ 49 ہزار، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی 6 لاکھ روپے اضافہ کے بعد 29 لاکھ 98 ہزار سے بڑھ کر 35 لاکھ 99 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 39 لاکھ 59 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل 32 لاکھ 98 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔دیگر گاڑیوں میں راوی، بولان وین اور بولان کارگو کی نئی قیمتیں بالترتیب 14 لاکھ 99 ہزار، 15 لاکھ 79 ہزار اور 13 لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔ ان تنیوں ماڈلز قیمتوں میں 2 سے 3 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

واضع  رہے کہ 30 جولائی کو ہنڈا نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی تھیں جبکہ اس سے قبل ٹیوٹا کی جانب سےبھی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ہنڈا نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز پر 7 لاکھ 85 ہزار سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے تک قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ہنڈا سٹی ایم ٹی 7 لاکھ 85 ہزار اضافے کے بعد 40 لاکھ 49 ہزار کی ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہنڈا سٹی سی وی ٹی 8 لاکھ 10 ہزار اضافے کے بعد 41 لاکھ 99 ہزارجبکہ سٹی سی وی ٹی 1500 سی سی 8 لاکھ 50 ہزار اضافے کے ساتھ 44 لاکھ 49 ہزار روپے میں ملے گی۔ہنڈا سوک ایم سی وی ٹی ساڑھے 12 لاکھ اضافے کے بعد 67 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔ سوک 1500 سی سی اوریئل ایم سی وی ٹی 13 لاکھ روپے اضافے کے بعد 70 لاکھ 99 ہزار روپے کی ملے گی۔ ٹربو 1500 سی سی ایل ایل سی وی ٹی کی قیمت میں ساڑھے 14 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے، یہ گاڑی 80 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ پاکستان میں ٹیوٹا اور سوزوکی نے خام مال کی عدم دستیابی اور روپے کی قدر میں عدم استحکام کے پیش نظر آئندہ ماہ سے اپنے پلانٹس جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔