سینئر جسٹس شاہد محمود عباسی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Aug 01, 2022 | 11:45 AM

Waleed shahzad

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،لاہور ہائی کورٹ راوالپنڈی بنچ کے سینئر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کینسر کے مرض کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے، ان کا شفا ہسپتال میں کینسر کے مرض کا علاج جاری تھا۔

جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی سنیارٹی لسٹ میں 19ویں نمبر پر تھے، انہوں نے 8 جون 2015 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے معزز جج کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کے انتقال کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 45 رہ گئی۔

نماز جنازہ میں لاہور ہائی کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی ،جسٹس شہزاد احمد گھیبا سمیت ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے جج صاحبان اور وکلا برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

مزیدخبریں