ہونڈا کمپنی نے مڈل کلاس صارفین کو بری خبر سنادی

HONDA BIKE COMPANY
کیپشن: ATLAS HONDA
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 15،000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

قیمتوں کا اطلاق 1 اگست 2022 سے ہوگا۔   اٹلس ہونڈا  کے ساتھ ساتھ تمام آٹوموٹو بنانے والی کمپنیاں موجودہ معاشی بحران کی وجہ سے قیمتوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 5,000 اضافی کے بعد 116,500 روپے کر دی گئی ہے۔ ۔  اسی طرح سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 5000 اضافی کے بعد 124،500 روپے کردی گئی ہے۔ ہونڈا پرائڈر 5000 اضافہ کے بعد 155،900 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ ہونڈا سی جی 125 میں 5400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہونڈا سی جی 125 کی نئی قیمت 179،900 روپے ہے۔ ہونڈا سی جی 125 سپیشل ایڈیشن 210،900 میں فروخت ہو رہا ہے۔ ہونڈا سی بی 125 فین ایڈیشن میں 10,000 روپے اضافہ کے بعد 273،000 روپے اور 150 سی سی 15،000 اضافہ کے بعد نئی قیمت 342،900 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہونڈا 150 فین ایڈیشن کی نئی قیمت 338،900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا نے گزشتہ سال پاکستان میں اپنی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 8 بار اضافہ کیا تھا اور جب کہ کمپنی کی جانب سے رواں سال قیمتوں میں اضافے کا یہ چھٹا اعلان ہے۔ اس میں مزید کئی اضافے متوقع ہیں۔ اٹلس ہونڈا کئی دہائیوں سے پاکستان میں ان میں سے کچھ موٹرسائیکلیں بغیر کسی تبدیلی کے بنا رہی ہے۔ کمپنی نے اس بار بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ معاشی صورتحال کو بتایا ہے ۔