ایک نیوز نیوز: پاکستان کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1 کے مقابلہ 4 گول سے شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے پہلے کوارٹر میں سکور 0-0 تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلے ہاف کے مکمل ہونے تک 2 جبکہ قومی ٹیم صرف 1 گول سکور کر سکی۔ پاکستان کی جانب سے غضنفر علی نے 1 گول سکور کیا۔ آخری کوارٹر میں سیم لیون نے گول سکور کر کے نیوزی لینڈ کی برتری کو بڑھاتے ہوئے سکور 4۔1 کر دیا۔
واضع رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 2۔2 سے برابر کیا تھا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ سکولینڈ کے خلاف ہفتہ کو کھیلے گا۔