وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

Aug 01, 2022 | 10:41 AM

Waleed shahzad

ایک نیوز نیوز:لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 کو توسیع دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔رواں برس صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو1122 کو توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے,رواں برس پنجاب کی مزید 86تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کادائرہ کاربڑھایاجائے گا اورحکومت پنجاب ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ موٹربائیک ریسکیوسروس کا دائرہ کاررواں برس پنجاب کےمزید 27اضلاع تک بڑھایاجائے گا,چودھری پرویز الہٰی کے دور وزارت اعلیٰ میں ریسکیو1122 سروس کا آغاز سال 2006 میں ہوا تھا۔ یہ سروس پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ کے تحت شروع کی گئی۔ اس سروس کا مقصد آگ لگنے،امدادی کام اور ہنگامی حالت میں میڈیکل سروسز فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے سابق دور میں اس مایہ ناز ادارے کی بنیاد رکھی گئی اور آج یہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان رکھتا ہے، ریسکیورز کا کام صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں