لاہور: ڈاکو نے اے ٹیم میں گھس کرشہری کو گن پوائنٹ پرلوٹ لیا

Aug 01, 2022 | 10:15 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہور میں اے ٹی ایم مشینوں میں ڈکیتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے نشترکالونی میں ڈاکو نے اے ٹیم میں گھس کر پیسے نکلوانے والے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق واردات 26 جولائی کو ہوئی ،سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا رہا ہے،شہری رقم گن رہا ہوتا ہے کہ پستول تھامے ماسک لگائے ڈاکو اندر داخل ہوتا ہے اورشہری سے رقم چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔

شہری مزاحمت کرتا ہے لیکن ڈاکو رقم چھین کر فرار ہوجاتا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں