ایک نیوز نیوز: لاہورکے علاقے جہانزیب بلا ک اقبال ٹاؤن میں بیوی کو طلاق دینے پر سسرالیوں نے فائرنگ کر کے سابقہ داماد سمیت 2 افراد کو زخمی کر دیا۔
تھانہ ملت پارک میں درج ایف آئی آر کے مطابق بلال بٹ نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو طلاق دی تو سسرالیوں نے دکان پر آکر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سابقہ داماد اور قریبی رشتے دار شہباز زخمی ہوگئے۔
پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ 5 ملزمان عمر بٹ ،عاصم،حفیظ،ارسلان اور حسنین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔