دریائے پونچھ میں کوٹلی آزاد کشمیر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

Aug 01, 2022 | 09:28 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے بعد دریائے پونچھ میں کوٹلی آزاد کشمیر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر کے مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

 بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی ہوئی چاول سمیت دیگر فصلیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں۔

بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے دریائے راوی، دریائے اوج، نالہ بئیں، نالہ ڈیک اور نالہ بسنتر بپھر گئے، بہاولپور اور جھنگ کےقریب دریائے چناب میں نچلےدرجے کا سیلاب آگیا۔

سیلابی صورتحال کے نتیجے میں سیکڑوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی زد میں آگئیں۔

مزیدخبریں