ایک نیوز :پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر شاہد آفریدی نے بیان دیا کہ میں اگر لابنگ کررہا ہوتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا۔
تفصیلات کےمطابق شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیا میرے منہ سے یہ بات اچھی لگے گی کہ شاہین کو کپتان بنادیں؟ محمد رضوان کے بارے میں چار پانچ مہینے سے بات کررہا ہوں کہ اسے وائٹ بال کرکٹ میں کپتان ہونا چاہیے، جس کو جو بولنا ہے بولے مجھے کسی کو مطمئین کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔