ایک نیوز:سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے عمر ایوب کے کاغذات جمع کرادیئے ۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے پاس جمع کرائی گئی درخواست پرسنی اتحاد کونسل کے 50ارکان کے دستخط ہیں۔
ذرائع کے مطابق کل صبح11بجے اپوزیشن لیڈر کے امیدوار عمر ایوب کو تصدیق کیلئے بلایاجائیگا۔
اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کاعمل کل مکمل کرلیاجائیگا۔سپیکر کی جانب سے عمر ایوب کاکل اپوزیشن لیڈر کا تقرر کیاجائیگا۔