آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

Apr 01, 2024 | 22:21 PM

ایک نیوز: اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کےسپرد کرنے سے انکار کردیا۔علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے علی ناصر رضوی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

سابق آئی جی آئی جی اکبر ناصر خان نے چارج چھوڑ دیا لیکن نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اب تک چارج نہیں لیا۔سابق آئی جی اکبر ناصر کے عہدہ چھوڑنے کے بعد تین دن سے آئی جی اسلام آباد کا عہدہ خالی ہے۔۔

مزیدخبریں