پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ 

Apr 01, 2024 | 21:35 PM

ایک نیوز:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ ،صدر آصف زرداری  مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ۔

صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے باضابط طور پر پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل کو ہوگا  جس میں  صدر کے پارلیمان سے خطاب پر بحث ہوگی ۔

سینیٹ کا اجلاس بھی پانچ اپریل کو بلانے کی تجویز  سامنے آ گئی۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے سمری وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دی ۔سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے ۔وزارت پارلیمانی امور صدر سے سینیٹ کے پہلے اجلاس کےلیے پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کرنے کی بھی درخواست کرے گی۔

مزیدخبریں