ایک نیوز:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینٹ کے الیکشن کی حکمت عملی ،الیکشن کے طریقہ کارپر غور کیا گیا ۔اجلاس میں ارکان اسمبلی نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں ، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، ساتھ مل کر چلیں گے ۔ہمارا عزم پورے پنجاب کی ترقی ہے،کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا ۔علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہماری خاتون امیدوار دستبردار ہوچکی ہیں ،بشری بٹ اور انوشے رحمان کو ووٹ دینگے ۔
آئی پی پی کے غضنفر عباس چھینہ نے یقین دلایا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کو ووٹ دیں گے۔مریم اورنگزیب نے سینٹ کے لئے حمایت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیامصدق ملک نے کہا کہ ہر کامیابی کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے سر ہے۔بشریٰ انجم نے کہا کہ میں آپ سب کی سینٹ میں آواز بنو گی۔
مریم نواز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس
Apr 01, 2024 | 20:16 PM