گورنرپنجاب کی چودھری شجاعت کےگھرآمد،خیریت دریافت کی

گورنرپنجاب کی چودھری شجاعت کےگھرآمد،خیریت دریافت کی
کیپشن: گورنرپنجاب کی چودھری شجاعت کےگھرآمد،خیریت دریافت کی

ایک نیوز:گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان کی سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی رہائشگاہ آمد،خیریت دریافت کی۔

گورنر پنجاب نےچودھری شجاعت حسین کو چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین کی  وزارتیں سنبھالنے پر  مبارکباد دی ۔ ملک کی مجموعی صورتحال اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔  صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ٹیوٹا، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ، نیوٹیک اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل جیسے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کا نوجوانوں کو بیرون ملک اور اندرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ہے۔

 محمد بلیغ الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی سیاسی سمجھ بوجھ، تجربہ اور معاملہ فہمی کی بھی تعریف کی۔

سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کو احسن طریقہ سے فرائض کی انجام دہی پر مبارکباد دی۔