صنم جنگ کالڑکیوں کوشادی سےمتعلق اہم مشورہ

صنم جنگ کالڑکیوں کوشادی سےمتعلق اہم مشورہ
کیپشن: Sanam Jung's important marriage advice for girls

ویب ڈیسک:معروف میزبان واداکارہ صنم جنگ نےلڑکیوں کوشادی سےمتعلق اہم مشورہ دیتےہوئےکہاکہ پاکستان سےباہرشادی مت کرواپنےملک میں شادی کرکےسکون سےرہو۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں اداکارومیزبان صنم جنگ نےایک پروگرام میں شرکت کی جہاپراداکارہ سےسوال وجواب کئےگئے،صنم جنگ نےاپنی ازدواجی زندگی بارےبھی کھل کربات کی۔
اداکارہ سےسوال کیاگیاکہ شادی کےبعدپاکستان سےامریکامنتقل ہوناکیساتجربہ رہا۔جس پرضنم جنگ نےجواب دیتےہوئےکہاکہ جن لڑکیوں کوپاکستان سےباہرشادی کاشوق ہوتاہےتوان کےلئےایک مشورہ ہےکہ وہ اپنےملک میں شادی کریں،کبھی بھی پاکستان چھوڑ کر مت جانا۔
گفتگوکاسلسلہ جاری رکھتےہوئےاداکارہ کاکہناتھاکہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے، شادی کرکے سکون سے یہاں ہی رہو کیونکہ اگر بیرون ملک جاؤ گی تو وہاں آپ کو اپنے والدین اور بہن بھائیوں سمیت ہر کوئی یاد آئے گا۔


صنم جنگ نے مزید کہا کہ بیرون ملک میں تو ہمیں وہ لوگ بھی یاد آتے ہیں جن سے ہم نفرت کرتے ہیں یا جو ہم سے نفرت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ جولائی 2023 میں صنم جنگ اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ پاکستان سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور رواں سال کی شروعات میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر امریکا سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ رو رہی تھیں۔
صنم جنگ نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں رہنا بہت مشکل ہے، یہاں ہمیں اپنے پیاروں کی بہت یاد آتی ہے لیکن ہم جلدی اُن سے ملاقات بھی نہیں کرسکتے۔