انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی

Apr 01, 2024 | 16:31 PM

ایک نیوز:انٹربینک واوپن مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں معمولی کمی ۔
 اسٹیٹ بینک کےمطابق ہفتےکےپہلےروزکاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرایک پیسہ سستاہونےسے 277.95 روپے سے کم ہوکر 277.94 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پرڈالر 17 پیسے سستا ہونےسے 280 روپے 20 پیسے پر بند ہوا۔

 کاروبارکےاختتام پراسٹاک مارکیٹ 208 پوائنٹس کی کمی سے 66 ہزار 796 پوائنٹس پر بند ہوئی، دن بھر مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،138 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 176 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
  مارکیٹ میں 23 کروڑ 79 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی، اسٹاک مارکیٹ میں 8 ارب 32 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 67,304 جبکہ کم ترین سطح 66,740 پوائنٹس رہی۔

مزیدخبریں