ایک نیوز:وزیردفاع خواجہ آصف سےمتحدہ عرب امارات(یواےای)کےسفیرحماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور تبدیلی کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے صدر اور سپریم کمانڈر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے وژن اور کوششوں کو سراہا۔
معزز مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک کے خیالات میں مماثلت کو سراہا۔
موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دفاعی تعاون میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔