سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پرازخودنوٹس 

Apr 01, 2024 | 14:15 PM

ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا۔
ججز کے خط کے معاملے پر پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر موجود تمام ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے، 7 رکنی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔ سپریم کورٹ ججز کے خط کے معاملے کی سماعت بدھ کو کرےگی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے چند روز قبل ایک خط میں عدالتی معاملات میں دخل اندازی کا معاملہ اٹھایا تھا۔اس معاملے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سپریم کورٹ میں ملاقات کر کے کمیشن تشکیل دینے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔
  بعد ازاں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

مزیدخبریں