دھاتی ڈوراورپتنگ بازی کیخلاف پولیس ان ایکشن،26ملزمان گرفتار

Apr 01, 2024 | 13:52 PM

ایک نیوز:دھاتی ڈوراورپتنگ بازی کےخلاف پولیس کی مہم جاری،26ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
ترجمان پولیس کےمطابق خطرناک کھیل و کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کریک ڈاؤن میں تیزی آنےسے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 26 ملزمان کوگرفتارکرکے27 مقدمات درج کرلئےگئے۔

 ترجمان پولیس کےمطابق ملزمان کے قبضے سے 2052 پتنگیں، 33 چرخیاں برآمدکرلی گئیں، گزشتہ 35 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3629 ملزمان گرفتار جبکہ 3496 مقدمات درج کئےگئے، ملزمان کے قبضے سے 219513 پتنگیں، 14726 چرخیاں برآمدکئی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سپروائزری افسران کو دھاتی ڈور و پتنگوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی کا حکم ، دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے اساتذہ و والدین کو بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھنے کی اپیل کی اور سول سوسائٹی اور کمیونٹی لیڈرز بھی خطرناک کھیل کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں