قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولرعالیہ ریاض کی منگنی ہوگئی

Apr 01, 2024 | 12:53 PM

ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولرعالیہ ریاض کی منگنی ہوگئی۔
عالیہ ریاض کی منگنی کی تقریب واہ کینٹ میں منعقدہوئی، فاسٹ بولرکی منگنی سابق کپتان وقاریونس کےچھوٹےبھائی علی یونس کےساتھ ہوئی۔ علی یونس کرکٹ کی کمنٹری کےشعبےسےوابستہ ہیں۔

منگنی کی رسم میں فیملی اور عزیز و اقارب نے شرکت کی،عالیہ ریاض نے 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر رکھی ہے۔ 

مزیدخبریں