آزادی مارچ کیس،علی امین گنڈا پور کےوارنٹ گرفتاری منسوخ

Apr 01, 2024 | 12:04 PM

ایک نیوز:پی ٹی آئی حقیق آزادی مارچ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکےناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری منسوخ کردئیےگئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےپر علی امین گنڈاپور نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کیاتھا۔

  وارنٹ منسوخی کی درخواست راجہ ظہورِ الحسن ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ درخواست گزارنے کبھی جان بوجھ کر اس عدالت میں پیش نہ ہونے سے گریز نہیں کیا۔ درخواست گزار انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔ 
درخواست ہے کہ علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔ 

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی روشنی میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے گئے، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں