ایک نیوز:بشام دہشت گردی حملے میں ہلاک5چینی باشندوں کی میتیں چین پہنچادی گئیں۔
چینی باشندوں کی لاشیں پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز کے ذریعہ چینی صوبے ووھان پہنچائی گئیں۔وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی سالک حسین لاشوں کے ہمراہ چین پہنچے ۔چینی صوبے ہوبئیے کے حکام و پاکستانی سفرتی حکام نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ائیرپورٹ پر چائنا انرجی انجینئرنگ کاروپوریشن کے چئیرمین سونگ بیلانگ اور ڈی جی ہوبئیے خارجہ امور افسر بھی موجود تھے۔چین پہنچنے پر چینی انجینئروں کی نعشیں چین حکام کے حوالے کر دی گئیں ۔
لاشیں رات کو نور خان ائیربیس سے چین کے لیے روانہ کی گئیں تھیں۔
لاشوں کی روانگی کے وقت نور خان ائیر بیس پر ایک مختصر و سادہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔تقریب میں اوورسیز پاکستانیز کے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے شرکت کی۔
چین میں بھی نعشیں پہنچنے پر ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چودھری سالک حسین نے چینی صوبے ہوبئیے کی نایب گورنر چن پنگ سے بھی تعزیتی ملاقات کی۔