ایک نیوز:پیپلزپارٹی کےرہنماغلام عباس میرکے6سالہ پوتےمہدی عباس کوقتل،2بچوں کو زخمی کرنیوالےملزم کو 3ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس کاکہنا تھا کہ فیکٹری ایریا کےعلاقے کیولری گراونڈ میں چند روز قبل ملزمان حمزہ خالد اور اسکے بھائی قاسم خالد نے فائرنگ کی ۔ پیپلز پارٹی لاہور کے رہنماغلام عباس میرکا پوتا مہدی عباس قتل جبکہ بھائی اور راہگیربچہ شدید زخمی ہوگیاتھا ۔
رہنماپیپلزپارٹی غلام میرکےپوتےکے قتل پرسابق صدر آصف زرداری،بلاول بھٹو نے بھی آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاتھا ۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا کاکہنا ہے کہ انویسٹی گیشن فیکٹری ایریا پولیس نے ملزمان کوٹریس کرکے گرفتارکرلیا۔عدالت سے سزادلوائی جائے گی۔