ایک نیوز: امیر جمعیت علمائے اسلام (ف ) مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کے حوالے سے چیف جسٹس بضد ہیں کیس کو ہر صورت سننا ہے۔
اتحادیوں کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن سےمتعلق کیس زیر سماعت ہے، اس کیس کے دوران 2 ججز نے مقدمے سے لاتعلقی کا اظہارکیا، چیف جسٹس بضد ہیں کیس کو ہر صورت سنناہے۔
فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 5رکنی بینچ اب 3 رکنی بینچ تک محدود ہو گیا ہے، ججز کے علیٰحدہ ہونے سے قوم ابہام کا شکار ہوئی، 2018ء کے الیکشن پر عدم اعتماد کیا گیا، اس وقت از خود نوٹس کیوں نہیں لیاگیا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ کاکہنا تھا کہ دھاندلی کے دو بڑے مجرم آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں، آج بھی ان مجرمان کےخلاف کوئی ازخودنوٹس نہیں لیاجارہا۔