ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ایک ماہ کا کنٹریکٹ مل گیا

Apr 01, 2023 | 21:02 PM

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ایک ماہ کا کنٹریکٹ دے دیا۔

ڈائریکٹر کرکٹ ذاکر خان کی مدت ملازمت تین اپریل کو ختم ہو رہی ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد زاکر خان ایک ماہ کے معاہدے پر کام کریں گے۔

ذاکر خان دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پی سی بی میں خدمات انجام دے رہے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ہر دور میں انہوں نے بھرپور کام کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی وجہ سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کو مزید ایک ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا۔

مزیدخبریں