مایا علی نے ضرورت مندوں کی مدد کی اپیل کردی

 مایا علی نے ضرورت مندوں کی مدد کی اپیل کردی
کیپشن: Maya Ali appealed for help to the needy

ایک نیوز:اداکارہ مایاعلی نے رمضان المبارک میں ضرورت مندوں کی مدد کی اپیل کردی۔
اپیل کرتی ہوں آپ سب اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کریں، اللہ اجر دے گا، اپیل
 ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اسی حوالے سے پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

  خیال رہے کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے غریب عوام کے لیے مفت آٹا سکیم شروع کی ہے جہاں بد نظمی کی وجہ سے خواتین ، بزرگ سمیت متعدد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری طرف انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے مفت آٹا نہ ملنے پر رونے والے شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ عطیات دیں اور ضرورتمندوں کی مدد کریں۔

  اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا انشاءاللہ۔