ایک نیوز :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت بروقت الیکشن کرانے سے قاصر ہے، عام پاکستانی ایوان میں نہیں بیٹھا بلکہ خاندانوں کی بالادستی قائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کہا گیا ایم کیو ایم کے آنے سے لسانی فسادات شروع ہوئے، حقیقت یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے آنے سے لسانی فسادات ختم ہوئے، اے این پی اور ہمارے درمیان ایک بہترین اور دوستانہ تعلق رہا ہے، ہمیں پاکستان پیپلز پارٹی سے کیے گئے معاہدے کے نتیجے کا اندازہ تھا، ہم نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے کیلئے ایک بڑے سیاسی کیپیٹل کا نقصان کیا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو جب مشکل آتی ہے تو سندھ کارڈ، لاڑکانہ کی بات کرتی ہے، مسلم لیگ (ن) بھی پنجاب کی بات کرتی ہے۔ دنیا میں کبھی ملک ترقی نہیں کرتے پورا خطہ ترقی کرتا ہے، پاکستان آنے والے پاکستانیوں نے اپنی ساری علاقائی شناخت بھارت چھوڑ دی۔
ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اندرون سندھ ہمارے لوگ سمجھتے ہیں ہمارا پی پی سے معاہدہ ہے جبکہ یہ محض مطالبات ہیں، ہمارے مطالبات کی فہرست میں لاپتا کارکن، مردم شماری ہیں، اپنے مطالبات کی بات کرنا بلیک میلنگ نہیں، ملک میں جتنے ٹرانسپرنٹ الیکشن کرائیں اتنی پولرائزیشن بڑھتی ہے، پولرائزیشن کی وجوہات کو تلاش کرنا ہوگا۔
حکومت بروقت الیکشن کرانے سے قاصر ہے ،خالد مقبول صدیقی
Apr 01, 2023 | 17:48 PM