ایک نیوز: پنجاب میں سستے آٹے کی فروخت بند کر دی گئی ہے جس کے باعث شہری سستے آٹے کے بجائے مہنگا آٹا خریدنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 10 کلو سستے آٹے تھیلے کی سپلائی بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام 10 کلو آٹے کا تھیلا 1700 روپے میں خریدنے پرمجبور ہیں۔واضح رہے کہ صوبے میں 10 کلو سستے آٹے کا تھیلا 1158 میں فروخت ہوتا تھا لیکن وہ اب مہنگا فروخت ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے جمعہ کو صوبے بھر میں مفت آٹا سکیم کے تمام ڈسٹریبیوشن سینٹرز بند کیے تھے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز پنجاب بھر میں مفت آٹا سکیم کے تمام ڈسٹریبیوشن سینٹرز بند رہیں گے۔حکومت کی جانب سے ڈسٹریبیوشن بند رکھنے کا فیصلہ آٹا سپلائی چین کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے کیا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رمضان مفت اسکیم کے اہل افراد ڈسٹریبویشن سینٹرز سے بروز ہفتہ حسب معمول مفت آٹا حاصل کرسکیں گے۔