بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، 4 جوان شہید

Apr 01, 2023 | 16:37 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں  4 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ضلع کیچ میں پاک ایران بارڈر پر جلگئی سیکٹر میں حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں میں نیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔جلگئی سیکٹر میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں کےخلاف مؤثر کارروائی کیلئے ایرانی متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔رابطوں کامقصدمستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہے۔

مزیدخبریں